3 مارچ 2013 - 20:30

برطانیہ کے اخبار انڈی پنڈینٹ نے لکھا ہےکہ شام میں ۸۰ برطانوی دہشتگرد موجود ہیں۔

ابنا:برطانیہ کے اخبار انڈی پنڈینٹ نے لکھا ہےکہ شام میں اسی برطانوی دہشتگرد موجود ہیں۔ انڈی پینڈینٹ نیوز پیپر کے مطابق پہلا برطانوی دہشتگرد جو شام میں مارا گيا ہے اکیس سال کا جوان ہے جو لیبیا بھی لڑنے گيا تھا۔ اس سے قبل بھی مغربی اخباروں نے رپورٹ دی تھی کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں میں مغربی دہشتگرد بھی شامل ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ برطانیہ کے دہشتگردوں کی صحیح تعداد کی طرف اشارہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے برطانیہ بھی شام کے دہشتگردوں کی کھل کر مدد کررہا ہے۔